اسپتال میں داخل لالو یادو کی تصویر منظر عام پر، بیٹی روہنی آچاریہ نے لکھی جذباتی پوسٹ
لالو یادو حال ہی میں سیڑھیوں سے گر گئے تھے، جس سے ان کے کندھے کی ہڈی میں فریکچر آ گیا تھا، فی الحال وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں
پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے یوم تاسیس کے موقع پر لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے والد کی جذباتی کر دینے والی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ زیر علاج ہیں۔ تصاویر کا اشتراک کرتے ہوئے روہنی آچاریہ نے لکھا کہ ان کے والد ان کے ہیرو ہیں اور وہ ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ آج لالو یادو کی پارٹی آر جے ڈی کا 26واں یوم تاسیس ہے لیکن وہ اس وقت استپال میں داخل ہیں، اس وجہ سے کسی طرح کا جشن نہیں منایا جا رہا ہے۔ پارٹی کے یوم تاسیس پر صرف ممبر سازی مہم چلائی جائے گی۔ لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے ان کی دو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اور میسا بھارتی ویڈیو کال کے ذریعے لالو یادو کو دیکھ رہی ہیں، ان میں جذباتی نظر آ رہی ہیں۔
تصاویر کے ساتھ روہنی نے لکھا، ’’میرے ہیرو، میرا سہارا پاپا۔ جلد صحت یاب ہو جایئے۔‘‘ روہنی نے مزید لکھا ’’ہر بادھاؤں (رکاوٹوں) سے جس نے پائی ہے مکتی (آزادی)، کروڑوں لوگوں کی دعائیں ہیں جن کی شکتی (طاقت)۔‘‘
واضح رہے کہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو اس وقت پٹنہ کے پارس اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو میں داخل ہیں۔ لالو اتوار کے روز سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی سرکاری رہائش گاہر 10، سرکلر روڈ جہاں وہ اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں، وہاں وہ سیڑھیوں سے گر گئے تھے اور ان کے دائیں کندے میں فریکچر ہو گیا تھا، ان کی کمر میں بھی چوٹ آئی ہے۔
لالو کے استپال میں داخل ہونے سے ان کے کنبہ میں مایوسی نظر آ رہی ہے۔ پیر کے روز ان کے دونوں بیٹے تیج پرتا اور تیجسوی پارس اسپتال میں موجود رہے تھے۔
لالو کی بیٹی روہنی آچاریہ سنگاپور میں رہتی ہیں اور والد کی صحت کے حوالہ سے کافی فکرمند ہیں۔ انہوں نے آج ویڈیو کال پر اپنے والد سے بات کی۔ والد سے باتی چیت کے بعد انہوں نے ویڈیو کال کی تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔