لالویادو طویل عرصے کے بعد بہار پہنچے

لالو یادو سیدھے 10 سرکلر روڈ پہنچے اور 10 سرکلر روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ آر جے ڈی صدر کے حامیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو طویل عرصے کے بعد آج بہار پہنچے۔ مسٹر لالو یادو کے ساتھ ان کی اہلیہ و سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور بڑی بیٹی و راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی کے ہمراہ بہار پہنچے۔ قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی پرساد یادو، ان کے بڑے بھائی اور ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو اور پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے ساتھ آر جے ڈی کے سینئر لیڈران اور کارکنان ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

آر جے ڈی صدر اپنے قافلے کے ساتھ ہوائی اڈے سے سیدھے سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی سرکاری رہائش گاہ 10 سرکلر روڈ کے لیے روانہ ہوئے۔ 10 سرکلر روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ آج آر جے ڈی صدر کے حامیوں کے لیے کھول دیا گیا۔


رہائش گاہ پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مسٹر لالو یادو پارٹی کارکنوں سے کچھ دیر ملاقات کے بعد آرام کرنے چلے گئے۔ اس کے بعد پارٹی کے حامیوں کو آہستہ آہستہ احاطے سے نکال دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔