گجرات اسمبلی انتخابات پر میڈیا کا ایگزٹ پول بکواس: لالو
راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے گجرات اسمبلی انتخابات کے تعلق سے ایگزٹ پول میں دکھائے جارہے نتائج کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہاں کانگریس کی ہی حکومت بنے گی۔
لالویادو نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ایگزٹ پول میں صرف بکواس ہی دکھائی جارہی ہے۔ 2015میں بہار اسمبلی انتخابات کے بعد اس طرح کے ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں نتائج دکھائے جارہے تھے لیکن نتائج آنے کے بعد سب غلط ثابت ہوئے اور ریاست میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بنی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی ایگزٹ پول دکھانے والے یہی لوگ تھے۔
آر جے ڈی صدر نے الزام لگایا کہ تمام میڈیا بکا ہوا ہے۔ پاٹیدار تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل سے آج ہی ان کی بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے گجرات میں بی جے پی کی شکست یقینی بتائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کا نتیجہ آنے پر سب پتہ چل جائے گا اور وہاں کانگریس کی ہی حکومت بنے گی۔
مسٹر یادو نے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست سے کوئی ریٹائر نہیں ہوتا ہے۔ وہ پارٹی اور اتحاد کی آئندہ بھی رہنمائی کرتی رہیں گی۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Dec 2017, 9:29 AM