انگریز ہی نئی شکل میں حکمرانی کر رہے ہیں : لالو
این ڈی اے حکومت کانام لئے بغیر اشاروں میں کہاکہ انگریز ہی نئی شکل میں آج ملک پر حکمرانی کر رہاہے ۔ ایسا وزیر اعظم ہم لوگوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھاہے۔
راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو نے پارٹی کارکنان سے ہمیشہ جدوجہد کیلئے تیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ گواہ رہی ہے کہ کسی بھی حالات میں انہوں نے سمجھوتہ نہیں کیا۔
مسٹر یادو نے جمعرات کو پارٹی کی قومی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی پارٹی سے آرجے ڈی کی اوقات بہت بڑی ہے ۔ آرجے ڈی کی تاریخ جدوجہد کی رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی صورتحال میں اور کبھی بھی انہوں نے سمجھوتہ نہیں کیا ہے ۔
آرجے ڈی صدر نے کہاکہ ان کی قیادت میں پٹنہ نے بہت کامیابی حاصل کی ہے ۔ پارٹی کے لیڈران اور کارکنان کو ہمیشہ جدوجہد کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ انہوں نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت کانام لئے بغیر اشاروں میں کہاکہ انگریز ہی نئی شکل میں آج ملک پر حکمرانی کر رہاہے ۔ ایسا وزیر اعظم ہم لوگوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھاہے ۔
لالو یادو نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ گزشتہ انتخابات میں وہ موجود نہیں تھے لیکن انہوں نے کہا کہ پارٹی نے تیجسوی کی قیادت میں اسمبلی انتخابات میں اچھی کارکردگی کی اور انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی۔ انہوں نے اس موقع پر نتیش کمار کی قیادت میں چل رہی ریاستی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ وہ ہر محاذ پر ناکام ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔