نریندرمودی نے ہر سال 2 کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن دیا صفر:للن سنگھ
راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ بے روزگاری آج ملک میں بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ ملک کانوجوان طبقہ نوکری کی تلاش میں بھٹک رہاہے ۔
بہار کی حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر اور لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر سال 2 کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن دیا صفر۔
للن سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھاکہ معزز وزیروزیراعظم نے ہرسال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ 2014 میں کیا تھا لیکن دیا ’زیرو‘۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری آج ملک میں بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ ملک کانوجوان طبقہ نوکری کی تلاش میں بھٹک رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہی حالات میں عظیم اتحاد حکومت بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 2 لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی تقرری کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہر سال اسی طرح تقرریاں کی جائیں گی۔
جے ڈی یو صدر نے مزید کہا، ”ہمارے پارلیمانی حلقہ مونگیر سمیت پوری ریاست کے بہت سے نوجوان مردو خواتین نے ٹیچر تقرری کا امتحان پاس کیا ہے۔ تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔