لالدوہوما نے میزورم کے وزیر اعلیٰ کا لیا حلف، 11 وزراء کی بھی ہوئی حلف برداری

گورنر ہری بابو کمبھم پتی نے راج بھون میں لالدوہوما کو وزیر اعلیٰ اور 7 کابینہ رینک اور 4 ریاستی وزراء سمیت 11 دیگر وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

<div class="paragraphs"><p>@airnewsalerts</p></div>

@airnewsalerts

user

قومی آواز بیورو

زورم پیپلز موومنٹ (زیڈ پی ایم) کے چیف لالدوہوما نے جمعہ کے روز میزورم کی راجدھانی آئیزول واقع راج بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران ریاست کے 14ویں وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف برداری کی۔ گورنر ہری بابو کمبھم پتی نے راج بھون میں لالدوہوما کو وزیر اعلیٰ اور 7 کابینہ رینک اور 4 ریاستی وزراء سمیت 11 دیگر وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

میزورم کی نئی زیڈ پی ایم حکومت کی 12 رکنی کابینہ میں لالرینپوئی واحد خاتون وزیر ہیں۔ 12 وزراء میں سے 7 نے پہلی بار رکن اسمبلی بننے کا شرف حاصل کیا ہے۔ جمعہ کو حلف لینے والے دیگر وزراء میں کابینہ وزیر رینک میں کے. سپڈانگا، ونلال لہانا، سی. لالساویونگا، لالتھن سانگا، ڈاکٹر ونلال تھلانا، پی سی ونلالرواتا، لالرنپوئی اور ریاستی وزیر رینک میں ایف. روڈنگلیانا، بی. لالچھن زووا، پروفیسر لالنلاوما اور لالن گھنگلووا ہمر شامل ہیں۔


حلف برداری تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ اور میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) لیڈر جورم تھانگا، سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر لال تھنہاولا، کئی سیاسی لیڈران، نومنتخب اراکین اسمبلی، سینئر شہری اور سیکورٹی افسران و کئی دیگر معزز اشخاص موجود تھے۔

اس سے قبل منگل کو نومنتخب اراکین اسمبلی کے ذریعہ سابق آئی پی ایس افسر سے سیاسی لیڈر بنے لالدوہوما کو زیڈ پی ایم قانون ساز پارٹی کا لیڈر اور پارٹی کے سینئر لیڈر کے. سپڈانگا کو ڈپٹی لیڈر منتخب کیا گیا۔ زیڈ پی ایم کو 2019 میں ہی ایک سیاسی پارٹی کی شکل میں رجسٹر کیا گیا تھا۔ اسے 7 نومبر کو ہوئے انتخاب میں 40 رکنی اسمبلی میں 27 سیٹیں ملی ہیں۔ 4 سال پرانی پارٹی کو 2018 کے انتخاب میں 8 سیٹیں ملی تھیں، جب اس کے امیدواروں نے آزاد امیدوار کی شکل میں انتخاب لڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔