بی جے پی میں بوڑھوں کا برا حال، اڈوانی-جوشی اسٹار کیمپینر کی فہرست سے بھی باہر
چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے مدنظر اعلان کیے گئے 40 اسٹار کیمپینروں میں لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کے علاوہ مشہور و معروف فلم اداکار شتروگھن سنہا کا نام بھی شامل نہیں ہے۔
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سب سے طویل مدت تک صدر رہنے والے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اور ڈاکٹر مرلی منوهر جوشی اب پارٹی کے اسٹار کیمپینر کی فہرست سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ پارٹی نے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 40 اسٹار کیمپینر کے ناموں کی جو فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں میں ان دونوں لیڈروں کے علاوہ ایم پی اور فلم اداکار شتروگھن سنہا کا نام بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو چھتیس گڑھ کے لئے اپنے اسٹار کمپینئر کی فہرست سونپ دی ہے جس سب سے اوپر اسٹار کمپینئر وزیر اعظم نریندر مودی اور دوسرے نمبر پر پارٹی کے صدر امت شاہ ہیں۔ اس فہرست میں پانچ ریاستوں کے وزرائے اعلی اور 12 مرکزی وزراء کے نام شامل ہیں۔ چھتیس گڑھ میں بہار سےگئے لوگوں کو متوجہ کرنے کے لئے مسٹر شتروگھن سنہا کی بجائے دہلی کے بی جے پی کے صدر اور بھوجپوری گلوکار منوج تیواری کو اسٹار کمپینئر بنایا گیا ہے۔ ایم پی اورفلم اداکارہ ہیما مالینی نے اسٹار کمپینئرمیں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے بزرگ لیڈر اورمارگ درشک منڈل کے رکن مسٹر اڈوانی اور ڈاکٹر جوشی کے نام اسٹار کمپینئر کی فہرست میں نہیں ہے۔پارٹی قیادت سے بغاوت کرنے والے شتروگھن سنہاکو اسٹار کمپینئر کی فہرست سے باہر کرکے ایک پیغام دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Oct 2018, 11:09 PM