اتر پردیش پولیس سپاہی بھرتی امتحان کے پہلے ہی دن لاکھوں امیدوار غیر حاضر
پہلے دن 61 مشکوک امتحان دہندگان ری کروٹمنٹ بورڈ کی پکڑ میں آئے جنہیں دستاویزوں کا ملان کرنے کے بعد امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
اتر پردیش پولیس ری کروٹمنٹ اینڈ پرموشن بورڈ کی جانب سے سپاہی کے 60 ہزار سے زیادہ عہدوں پر بحالی کے لیے امتحانات منعقد ہو رہے ہیں۔ کل 23 اگست کو اس کے پہلے مرحلے کا امتحان ہوا۔ اس سلسلے میں آج ایک چونکانے والی خبر آئی ہے کہ پہلے دن 32 فیصد امیدواروں نے امتحان میں شرکت نہیں کی۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلے دن تقریباً 9 لاکھ 60 ہزار امیدواروں کو امتحان دینا تھا۔ کُل ملاکر 819600 امیدواروں نے پہلے دن کے امتحان کا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کیا تھا لیکن اس کے باوجود صرف 648435 امیدوار ہی امتحان میں شریک ہوئے۔
ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد 20 فیصد امیدوار پیپر دینے امتحان سنٹر پر نہیں پہنچے۔ ایسے میں 9 لاکھ 60ہزار درخواست دہندگان میں سے 648435 نے ہی سنٹر پر جاکر امتحان دیا۔ اس طرح 32.45 فیصد امیدواروں نے امتحان میں حصہ نہیں لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بحالی امتحان کے پہلے دن ہوئئی سختی کی وجہ سے امتحان دہندگان نے امتحان سنٹر پر جانے سے پرہیز کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہریانہ اسمبلی انتخابات: رجحان و روایات کانگریس کے حق میں
غور طلب رہے کہ پہلے دن 61 مشکوک امتحان دہندگان ری کروٹمنٹ بورڈ کی پکڑ میں آئے تھے۔ بورڈ کے مطابق مشکوک امتحان دہندگان کے دستاویزوں کا ملان کرنے کے بعد انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی۔ حالانکہ بورڈ کا کہنا ہے کہ دستاویزوں کی اسکروٹنی کے بعد ہی مشکوک امیدواروں کے تحریری امتحان کا رزلٹ جاری کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ کانسٹیبل بحالی کا امتحان 24، 25، 30 اور 31 اگست کو بھی ہونا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔