دیوالی پر ہندوستان اور چین کے درمیان مٹھائی کے تبادلے کے ساتھ ایل اے سی پر شروع گشت شروع

حال ہی میں خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے جانکاری دی تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے چل رہی بات چیت کے بعد ایک سمجھوتے کو حتمی شکل دی گئی ہے، جس سے 2020 کے تنازعات کو حل کرنے کی امید ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور چین کے فوجیوں نے دیوالی کے موقع پر جمعرات (31 اکتوبر 2024) کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) سمیت کئی سرحدوں پر مٹھائیوں کو تبادلہ کیا۔ فوج کے ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، مشرقی لداخ میں ڈیمچوک اور دیپسانگ میں دو متنازع مقامات سے دونوں ملکوں کے افواج کے انخلاء کے ایک دن بعد یہ روایتی تہوار منائی گئی۔ اس معاہدہ سے چین اور ہندوستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ اب خبر ہے کہ ایل اے سی پر گشتی شروع ہو گئی ہے۔

فوج کے ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ’’دیوالی کے موقع پر ایل اے سی کے ساتھ کئی سرحدوں پر ہندوستان اور چین کے افواج کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا۔ مٹھائیوں کا یہ تبادلہ ایل اے سی امیت پانچ بارڈر پرسنل میٹنگ (بی پی ایس) مقامات پر ہوا۔‘‘


مٹھائیوں کا تبادلہ اور بات چیت کا یہ سلسلہ دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں میں مٹھاس لانے کی بہتر کوشش ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق مقامی کمانڈروں کے درمیان رابطے جاری رہیں گے، جس سے سرحد پر کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ دیوالی کے موقع پر ہندوستان اور چین کے افواج کے درمیان لداخ میں ڈی بی او، کارا کورم پاس، ہاٹ اسپرنگس، کانگ لا اور چشول مولڈو میں مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔

بدھ (30 اکتوبر 2024) کو دونوں ملکوں کے افواج نے ڈیمچوک اور دیپسانگ میں پیچھے ہٹنے کا عمل مکمل کر لیا۔ جس سے ان متنازعہ مقامات پر گشت بحال کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یہ قدم سرحد پر امن و سکون بحال کرنے کے حوالے سے اہم مانا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے جانکاری دی تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے چل رہی بات چیت کے بعد ایک سمجھوتے کو حتمی شکل دی گئی ہے، جس سے 2020 کے تنازعات کو حل کرنے کی امید ہے۔