کورونا سے متاثرہ اے ایم یو میں مرکزی ٹیم بھیجی جائے، کنور دانش علی کی وزیر اعظم سے درخواست

رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کورونا انفیکشن سے شدید طور پر متاثرہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ایک مرکزی ٹیم بھیج کر صورتحال کا جائزہ لینے کی درخواست کی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی / Getty Images
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کورونا انفیکشن سے شدید طور پر متاثرہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ایک مرکزی ٹیم بھیج کر صورتحال کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔

اترپردیش کے امروہہ کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے بدھ کے روز وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھ کر کورونا انفیکشن سے بری طرح متاثر اے ایم یو کے بارے میں آگاہ کرایا۔ کورونا سے متعدد اساتذہ اور عملے کی موت کے پیش نظرخط لکھ کر درخواست کی کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینےکے لئے ایک مرکزی ٹیم یونیورسٹی کیمپس بھیجیں۔


انہوں نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کی کہ یونیورسٹی کے تحت آنے والے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں آکسیجن پلانٹ لگانے اور دوسرے ضروری طبی آلات کے لئے فوری طور پر معقول فنڈ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ دانش علی نے کہا ’’اے ایم یو کی صورتحال کا جائزہ لینے اور تاخیر کئے بغیر اقدامات کرنے کے لئے ، یہ ضروری ہے کہ مرکزی وزارت صحت اور آئی سی ایم آر سے وابستہ لوگوں کی ایک مرکزی ٹیم کو وہاں بھیجی جائے‘‘۔

انہوں نے خط میں درخواست کی کہ ’’کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کو طبی امداد یا معقول فنڈ مہیا کرایا جائے‘‘۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی میں گزشتہ کچھ دنوں میں 15 میں کووڈ 19 کے انفیکشن سے 15 سے زیادہ خدمات انجام دینے والے سینئر اساتذہ کی موت ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔