کلدیپ نیر کی استھیاں 16 ستمبر کو راوی میں بہائی جائیں گی

استھیاں بہانے کے بعد اٹاری۔واگھہ سرحد پر آنجہانی کی یاد میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں کی جانب سے ایک پودا لگایا جائے گا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جالندھر: بزرگ صحافی و امن کے علمبردار آنجہانی کلدیپ نیر کی استھیاں 16 ستمبر کو سرحدی قصبہ رام داس کے نزدیک راوی ندی میں بہائی جائیں گی۔خیال رہے کہ سینئر صحافی کا 23 اگست کو انتقال ہو گیا تھا۔

ہند، پاک دوستی فورم کے جنرل سکریٹری ستنام سنگھ مانک اور کوکلور ریسرچ اکادمی کےسربراہ رمیش یادو نے جمعہ کو بتایا کہ آنجہانی کی استھیوں کو لیکر ان کے خاندان کے رکن سدھیر نیر، راجیو نیر، کویتا نیر، کانکا نیر، کارتک نیر، مندرا نیر، آدتیہ دیوان اور پشپ راج 15 ستمبر کی شام کو امرتسر پہنچیں گے اور 16 ستمبر کو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ورسہ بہار، امرتسر میں ان کی استھیاں لوگوں کے دیدار اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے رکھی جائیں گی۔

مانک نے بتایا کہ 16 ستمبر کو استھیاں رام داس کے نزدیک راوی ندی میں بہائی جائیں گی اسی دن شام کو چار بجے اٹاری۔ واگھہ سرحد پر آنجہانی کی یاد میں ان کے اہل خانہ اور ہند پاک دوستی فورم، فوکلور ریسرش اکادمی، سربت دا بھلا ٹرسٹ کے اراکین اور ان کے حامیوں کی جانب سے ایک پودا لگایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ آنجہانی کلدیپ نیر اپنی زندگی میں ہر سال 13 اور 14 اگست کو اپنے ساتھیوں سمیت اٹاری۔واگھہ سرحد پر بھارت پاک کے لوگوں کو امن اور دوستی کا پیغام دینے کے لئے موم بتیاں جلایا کرتے تھے۔ ان کی طرف سے یہ سلسلہ سال 1996 میں شروع کیا گیا تھا جو لگاتار جاری تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔