كووند، مودی، نائیڈو، سونیا، راہل نے نوبل انعام جیتنے پر ابھیجیت بنرجی کو مبارکباد پیش کی
ہندوستان کے سرکردہ لیڈروں نے ابھجیت بنرجی کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی اشترو ڈفلو اور مائیکل کریمر کو بھی مبارک باد دی ہے جنہیں ابھجیت بنرجی کے ساتھ یہ ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے ہندوستانی نژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی کو اس سال معاشیات کے لئے نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ملک فخر محسوس کر رہا ہے۔
کانگریسی لیڈر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیتا رام یچوری نے بھی مسٹر بنرجی کو مبارک باد دی ہے۔ ان تمام لیڈروں نے مسٹر بنرجی کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی اشترو ڈفلو اور مائیکل کریمر کو بھی مبارک باد دی ہے جنہیں بنرجی کے ساتھ یہ ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہندوستانی شہری امرتيہ سین کو بھی اقتصادیات کے لئے یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔
رام ناتھ کوود نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان ماہرین اقتصادیات نے دنیا بھر میں غربت کو ختم کرنے کے لئے تجرباتی نقطہ نظر اپنایا ہے۔ ان کی تحقیق نے ہندوستان اور پوری دنیا کو غربت سے لڑنے میں مدد فراہم کی ہے۔ نائیڈو نے ٹوئیٹ کیا ’’ہمیں اس بات کی دلی خوشی ہے کہ اس بار ہندوستانی نژاد امریکی شہری مسٹر بنرجی کو یہ اعزاز ملا ہے۔‘‘ پی ایم نریندر مودی نے تینوں ماہرین اقتصادیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غربت کو ختم کرنے کی سمت میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔ یہ تمام مبارکباد کے مستحق ہیں۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مسٹر بنرجی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ملے اس اعزاز سے ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے پوری دنیا میں غربت کو دور کرنے کے لئے ایک تجرباتی نقطہ نظر اپنایا ہے اور اس سے ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ ان کا یہ نظریہ اور استعمال کافی قابل عمل ہے۔ ان کو ملنے والے اس اعزاز سے ملک کا ہر شہری بہت خوش ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا، ’’ساؤتھ پوائنٹ اسکول اینڈ پریسیڈنسی کالج کولکتہ کے سابق طالب علم ابھیجیت بنرجی کو معاشیات کا نوبل انعام ملنے پر دل سے مبارک باد۔ بنگالیوں کو ملک پر فخر ہے۔ ہم مسرور ہیں‘‘۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، ’’ہر ہندوستانی کے لئے بڑا دن ہے ۔ جانےمانے ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی کو نوبل انعام ملنے پر دل سے مبارک باد۔ غربت کے خاتمے پر سب سے کام ہے‘‘۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ابھجیت بنرجی كو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے، ’’ابھیجیت کو معاشیات کا نوبل ملنے پر مبارکباد۔ ابھیجیت نے انصاف منصوبہ (نیائے یوجنا)کا تصور دیا جس سے ملک میں غربت ختم ہوتی اور معیشت کو مضبوطی ملتی۔ اس کی جگہ ہمارے پاس آج مودی اكونومي ہے جس نے معیشت کو ختم کر دیا اور غربت کو بڑھایا ہے‘‘۔ سی پی آئی لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ مسٹر بنرجی کو یہ اعزاز ملنے سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور پریسیڈنسی کالج کے بارے میں کئے گئے غلط پروپیگنڈے کو منہ توڑ جواب ملا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا، ’’کولکتہ کے پریڈنسي کالج سے دوسری بار اقتصادیات کے لئے یہ اعزاز ملا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔