کولکاتا: ’وندے بھارت ایکسپریس‘ افتتاح کے موقع پر ’جے شری رام‘ کی نعرے بازی، ممتا بنرجی ناراض
مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنونے انہیں منانے کی کوشش کی مگر ممتا بنرجی اسٹیج پر نہیں آئیں تاہم گورنر کی درخواست پر انہوں نے وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں مختصر خطاب کیا، جو ویڈیو لنک کے ذریعہ موجود تھے
کولکاتا: ہاوڑہ اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر بی جے پی حامیوں کی طرف سے جے شری رام کی نعرے بازی کی وجہ سے ممتا بنرجی ناراض ہو گئیں اور اسٹیج سے اتر کر ناظرین کی صف میں جا بیٹھیں۔ مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنونے انہیں منانے کی کوشش کی مگر ممتا بنرجی اسٹیج پر نہیں آئیں تاہم گورنر کی درخواست پر انہوں نے وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں مختصر خطاب کیا، جو ویڈیو لنک کے ذریعہ موجود تھے۔
ممتا بنرجی جیسے ہی ہاوڑہ اسٹیشن پر پہنچیں بی جے پی حامیوں کا ایک گروپ جے شری رام کا نعرہ لگانے لگا۔ اس سے ممتا بنرجی ناراض ہو گئیں، جب کہ مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو مجمع کو خاموش کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ ریلوے انتظامیہ نے بھی صورت حال پر سنبھالنے کی کوشش کی۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ناراضگی ظاہر کی اور انہوں نے اسٹیج پر آنے کے بجائے نیچے سے ہی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔