خواجہ معین الدینؒ کا عرس: دیگوں کے ٹھیکے کی بولی 2 کروڑ روپے میں ختم!

پندرہ دنوں کے لئے یہ ٹھیکے کی بولی حاجی افتخار نے سب سے زیادہ دو کروڑ سات لاکھ روپے کی لگائی۔ یہ ٹھیکہ آٹھ فروری کو جھنڈا چڑھنے کی رسم سے 21 فروری 2021 تک کے لئے چھوڑا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 809ویں سالانہ عرس کے دوران درگاہ میں واقع دونوں دیگوں کا ٹھیکہ تین دن تک چلی بولی کے بعد دوکروڑسات لاکھ روپے میں ختم کردیا گیا۔ خادموں کی تنظیم انجمن معینیا فخریا چشتیا سید زادگان کے سکریٹری واحد حسین انگارا نے آج بتایا کہ پندرہ دنوں کے لئے یہ ٹھیکے کی بولی حاجی افتخار نے سب سے زیادہ دو کروڑ سات لاکھ روپے کی لگائی۔

خبروں کے مطابق یہ ٹھیکہ آٹھ فروری کو جھنڈا چڑھنے کی رسم سے 21 فروری 2021 تک کے لئے چھوڑاگیاہے۔ تین دن تک درگاہ میں رات کو چلی دیگوں کی ٹھیکے کے لئے بولی کاکام چلتا رہا جسے آج حتمی شکل دے دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ درگاہ کے بلند دروازے کے دونوں جانب چھوٹی اور بڑی دیگیں بادشاہ اکبر کے ذریعہ قائم کرائی گئی تھیں جس میں چاول پکا کر بطور تبرک زائرین اور ضرورت مندوں کو میلے میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔