کھڑگے، راہل، پرینکا نے ہم وطنوں کو عید کی مبارکباد دی

عید سب میں بھائی چارے، ہمدردی اور اشتراک کے جذبات کو بیدار کرتی ہے اور ہمارے لوگوں کے تکثیری رشتوں کو مضبوط کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر جامع مسجد عید الفطر یو این آئی</p></div>

تصویر جامع مسجد عید الفطر یو این آئی

user

یو این آئی

پورے ملک میں عید الفطر کا تہوار پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ایسے میں جہاں مسلمان ایک دوسرے سے مل کر مبارکباد دے رہے ہیں وہیں سیاسی رہنما اور سماجی کارکن بڑی تعداد میں عید کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں ۔کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو عید کے موقع پر ہم وطنوں کے لئے خوشحالی، خوشی اور ہم آہنگی کی خواہش کی۔

کانگریس صدر  کھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا، ''عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد۔ عید سب میں بھائی چارے، ہمدردی اور اشتراک کے جذبات کو بیدار کرتی ہے اور ہمارے لوگوں کے تکثیری رشتوں کو مضبوط کرتی ہے۔ دعا  ہے کہ یہ تہوار خوشحالی لائے اور انسانیت کی خدمت کا موقع بنے۔ عید مبارک."


کانگریس کے سابق صدر راہل  گاندھی نے کہا، "سب کو عید مبارک۔ یہ مبارک تہوار سب کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی لائے۔

محترمہ پرینکا گاندھی  نے کہا، "مٹھاس مبارک ۔میل ملاپ مبارک۔ محبت مبارک امید مبارک۔ آپ تمام کو عید مبارک۔ عید کی ڈھیروں نیک خواہشات۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔