کھڑگے-راہل اور پرینکا نے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے لوگوں سے آج بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی / تصویر: یو این آئی</p></div>

ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی / تصویر: یو این آئی

user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے لوگوں سے آج بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر کھڑگے نے کہا “مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے ہمارے شہریوں نے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ مہاراشٹر کے تمام ووٹروں سے شیواجی- شاہو- پھولے- امبیڈکر کے نظریہ پر عمل کرنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دیں۔ مہاراشٹر کے فخر، ریاست کی خوشحالی اور دہائیوں سے ہو رہی ترقی کو محفوظ کریں۔ مہاراشٹر سے موقع پرست سیاست، چنندہ سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کی پالیسی اور کسانوں اور نوجوانوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے والی طاقتوں سے دور رہیں۔ مہاراشٹر میں پیسے، طاقت اور باہو بل کی سیاست کبھی نہیں ہوئی، ای وی ایم پر ووٹ ڈالنے سے پہلے آپ کو سوچنا ہوگا کہ اس طرح کے گرتے ہوئے سیاسی معیار نے مہاراشٹر کی عزت نفس کو کتنی ٹھیس پہنچائی ہے۔

انہوں نے کہا ’’جھارکھنڈ کے لوگوں نے پہلے مرحلے میں عوامی بہبود، پانی، جنگل، زمین اور قبائلی تہذیب کے تحفظ کے لیے ووٹ دیا تھا، اس مرحلے میں بھی آپ کو اپنے حقوق کی حفاظت کرنی ہے۔ سماجی انصاف کی جیت یقینی ہے، پولرائزیشن کی شکست یقینی ہے۔ ‘‘

ہمارے نوجوان دوستوں سے اپیل ہے کہ ووٹ ضرور ڈالیں، ہم جمہوریت کے اس تہوار پر ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ووٹ دیں اور دوسروں کو بھی ووٹ دینے کی ترغیب دیں۔‘‘

مسٹر گاندھی نے کہا ’’مہاراشٹر کے بھائیو اور بہنو، میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ آج ریاست کی عزت نفس اور آئین کی حفاظت کے لیے ووٹ دیں۔ مہاوکاس اگھاڑی کو دیا گیا آپ کا ہر ووٹ آپ کی نوکریوں اور پروجیکٹوں کی چوری کو روکے گا، کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرے گا اور 5 گارنٹیوں کے ساتھ آپ کی زندگی میں خوشحالی لائے گا۔

محترمہ گاندھی نے کہا “مہاراشٹر کے بھائیو اور بہنو، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور روزمرہ کے مسائل کے خلاف ووٹ دیں۔ ہمارے آئین نے آپ کے ہاتھ میں یہ اختیار دیا ہے کہ آپ اپنے ووٹ سے حکومت منتخب کریں جو صرف آپ کے لئے کام کرے۔ اس جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے، سماجی انصاف کی مضبوطی کے لیے، دلتوں، پسماندہ طبقات، قبائلیوں، کسانوں، خواتین، متوسط ​​طبقے، تاجروں اور عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے، پیسے کی طاقت کی سیاست کے خلاف بڑی تعداد میں ووٹ دیجئے اور بڑی اکثریت سے مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت بنایئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔