کھڑگے نے ای وی ایم کی صداقت پر اٹھایا سوال، کہا- ’جعلسازی سے انتخاب جیت رہے وزیر اعظم مودی!‘

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی پر ای وی ایم کے ذریعے جعلسازی سے انتخابات جیتنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم قابلِ اعتبار نہیں اور مغربی ممالک بھی اسے استعمال نہیں کرتےٍ

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ انتخابات جیتنے کے لیے ’جعلسازی‘ کا سہارا لے رہے ہیں۔ کھڑگے نے ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کی صداقت پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹوں میں دھاندلی ممکن ہے۔

کھڑگے نے اپنی بات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کے ای وی ایم کے متعلق ایک مبینہ بیان کا حوالہ دیا۔ کھڑگے نے یہ باتیں بنگلور میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور ہندوستان کے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج تحسین پیش کرنے کے دوران کہیں۔


کھڑگے نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی نے انتخاب نہیں جیتا، سب دھوکہ دہی ہے۔ انہوں نے ووٹر لسٹ سے دس ہزار نام ہٹوا دیے یا دس ہزار سے بیس ہزار نئے نام شامل کروا دیے۔‘‘ کھڑگے نے ای وی ایم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، فرانس یا اٹلی جیسے بڑے مغربی ممالک اس کا استعمال نہیں کرتے۔

کانگریس صدر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی لوگوں کو مذہب اور ذات کے نام پر بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی ہارتی ہے تو وہ بیلٹ پیپر کی بات کرتے ہیں لیکن جب جیتتے ہیں تو ای وی ایم کا دفاع کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔