کھڑگے نے شمالی ہندوستان میں مسلسل بارش سے لوگوں کی موت پر کیا غم کا اظہار

کھڑگے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں زیادہ بارش کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کھڑگے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں زیادہ بارش کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔‘‘

کانگریس صدر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو سے بات چیت کی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے ہمالیائی ریاست کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ ریاست میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور خراب موسم کے باوجود بارش سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر نکالنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔


ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا اور جان و مال کے نقصان کے ازالے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ کھڑگے نے مرکز سے ہماچل پردیش اور دیگر ریاستوں کے لیے پی ایم کیئرز فنڈ سے اضافی امدادی فنڈز فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے احساسات اس مشکل وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔