کھڑگے نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کا کیا اعلان، ان لیڈران کو ملی جگہ
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پارٹی سربراہ ملکارجن گھڑگے نے اپنی ٹیم مین 39 افراد کو شامل کیا ہے
کانگریس نے اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات اور اگلے سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی نئی ٹیم تیار کر لی ہے۔ کانگریس کی نئی ورکنگ کمیٹی کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں کل 39 لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔
سی ڈبلیو سی کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ یہ کانگریس میں فیصلہ سازی کی سب سے بڑی کمیٹی ہے۔ تاہم اس نئی کمیٹی میں پرانی کے مقابلہ زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ فہرست جاری کرنے سے پہلے گزشتہ کئی ماہ سے ملاقاتوں کا دور دورہ ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے کئی ملاقاتیں کیں۔
سی ڈبلیو سی میں ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اے کے انٹونی، امبیکا سونی، ادھیر رنجن چودھری، دگ وجے سنگھ، چرنجیت سنگھ چنی، آنند شرما سمیت کل 39 رہنما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 32 مستقل مدعو ارکان، 9 خصوصی مدعو ارکان، یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی، مہیلا کانگریس اور سیوا دل کے صدور کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
کانگریس کی ورکنگ کمیٹی میں نئے نام سچن پائلٹ، ششی تھرور، اشوک چوان، دیپک باوریا کی شکل میں سامنے آئے ہیں۔ گورو گگوئی، ناصر حسین، دیپا داس منشی کو بھی سی ڈبلیو سی میں شامل کیا گیا ہے۔ خصوصی مدعو کرنے والوں میں پون کھیرا، سپریا شرینے اور الکا لامبا شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔