خالصتانی گینگسٹر گٹھ جوڑ، ای ڈی نے راجستھان، ہریانہ میں 12 مقامات کی تلاشی لی
خالصتانی-گینگسٹر گٹھ جوڑ پر کارروائی کرتے ہوئے ای ڈی نے منگل کو لارنس بشنوئی اور کالا جتھیڑی گینگ کے مبینہ سے منسلک احاطوں پر ہریانہ اور راجستھان میں 12 سے زیادہ مقامات پر تلاشی لی
نئی دہلی: خالصتانی-گینگسٹر گٹھ جوڑ پر کارروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو لارنس بشنوئی اور کالا جتھیڑی گینگ کے مبینہ سے منسلک احاطوں پر ہریانہ اور راجستھان میں 12 سے زیادہ مقامات پر تلاشی لی۔
ای ڈی ذرائع کے مطابق، ایجنسی کے افسران خالصتان اور گینگسٹروں سے وابستہ مبینہ مشتبہ افراد سے وابستہ احاطوں پر دونوں ریاستوں میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔ لارنس بشنوئی کے قریبی معاونین گولڈی برار اور کالا جتھیڑی سے وابستہ احاطوں پر چل رہی ہے، جو فی الحال جیل میں قید ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ لارنس بشنوئی اور کالا جتھیڑی گروہ کے ارکان کے بیرون ملک میں خالصتان حامیوں سے تلعق ہونے کا شبہ ہے۔ تلاشی منگل کی صبح شروع ہوئی اور دوپہر تک جاری تھی۔ ای ڈی کے افسران نے اس پیشرفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اس سے پہلے این آئی اے نے خالصتانی اور گینگسٹروں کے گٹھ جوڑ کے خلاف کارروائی کی تھی اور کئی ریاستوں میں کئی مقامات پر تلاشی لی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔