اسکولی تعلیم کی کارکردگی میں کیرالہ سرفہرست، ’رول ماڈل گجرات‘ کو پانچواں مقام

چھوٹی ریاستوں میں تعلیم کے سبھی شعبوں میں کارکردگی کی بنیاد پر منی پور پہلے مقام پر، تریپورہ کو دوسرا اور گوا کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں اسکولی تعلیم کا معیار بہتربنانے کے لیے حکومت نے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ریاستوں کی پہلی بار درجہ بندی کی ہے جس میں کیرالہ پہلے مقام پر ہے ،راجستھان دوسرے اور کرناٹک تیسرے مقام پر ہے ،جبکہ گجرات پانچویں اور بہار سترہویں مقام پر ہے۔

دریں اثنا ہریانہ ،آسام اور اترپردیش نے اسکولی تعلیم کے شعبہ میں اپنی کارکردگی تیزی سے بہتربنائی ہے ۔اس طرح چھوٹی ریاستوں میں تعلیم کے سبھی شعبوں میں کارکردگی کی بنیاد پر منی پور پہلے مقام پر ،تریپورہ دوسرے اور گوا تیسرے مقام پر ہے جبکہ حال ہی میں تیزی سے بہتر کارکردگی پیش کرنے والی ریاستوں میں میگھالیہ ا ور ناگالینڈبھی شامل ہیں۔


مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں چنڈی گڑھ پہلے دادر اور نگر حویلی دوسرے اور دہلی تیسرے مقام پر ہے جبکہ حالیہ برسوں میں تیزی سے بہتر کارکردگی پیش کرنے والے علاقوں میں پہلے مقام پر دمن او ر دیو اور تیسرے مقام پر پڈوچیری ہے ۔اس سروے میں مغربی بنگال نے حصہ نہیں لیا۔

نیتی آیوگ ،عالمی بینک اور انسانی وسائل کی وزارت نے مل کر یہ انڈیکس رپورٹ پہلی بار تیار کی ہے ۔نیتی آیوگ کے ڈپٹی چیئرمین راجیوکمار ،چیف ایگزیکٹیوافسر امیتابھ کانت ،آلوک کمار اور اسکولی تعلیم کےسکریٹری رینا رے اور ہندستان میں عالمی بینک کے کنٹری منیجر ہشام عبد کاہن او رشبنم سنہا نے یہ رپورٹ پیر کے روز یہاں جاری کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔