کیرالہ کے وزیر نے آئین کے خلاف دیا بیان، کانگریس سمیت کئی سیاسی پارٹیاں ناراض
چیرین نے اپنے بیان میں آئین کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ استحصال کو معاف کرتا ہے اور اسے اس طرح سے لکھا گیا ہے کہ اس کا استعمال ملک کے لوگوں کو لوٹنے کے لیے کیا جا سکے۔
کیرالہ حکومت میں وزیر ساجی چیرین نے آئین کے خلاف بیان دے کر ایک ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ وہ مشکل میں پھنستے نظر آ رہے ہیں کیونکہ کئی سیاسی پارٹیوں نے ان سے بیان کے لیے معافی کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس بیان کے بعد سے وہ ریاست میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس سمیت مختلف طبقات کے نشانے پر ہیں۔ دراصل چیرین نے آئین کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ استحصال کو معاف کرتا ہے اور اسے اس طرح سے لکھا گیا ہے کہ اس کا استعمال ملک کے لوگوں کو لوٹنے کے لیے کیا جا سکے۔
چیرین نے جنوبی ضلع کے ملاپلی میں حال ہی میں منعقد ایک سیاسی پروگرام میں یہ بیان دی تھا۔ منگل کے روز مقامی ٹیلی ویژن چینلوں کے ذریعہ چیرین کی تقریر کو نشر کرنے کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔ انھوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’’ہم سبھی کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک بہترین طریقے سے تحریر کردہ آئین ہے، لیکن میں کہوں گا کہ آئین اس طرح سے لکھا گیا ہے کہ اس کا استعمال ملک کے لوگوں کو لوٹنے کے لیے کیا جا سکے۔‘‘ ریاستی اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر وی ڈی ستیشن سمیت کئی لوگوں نے چیرین کے اس بیان کی تنقید کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔