بھارت جوڑو یاترا کا کیرالہ مرحلہ مکمل، تمل ناڈو میں ہوگی داخل
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا کیرالہ مرحلہ جمعرات کو مکمل کرنے کے بعد تمل ناڈو کے گڈالور میں داخل ہونے کے لئے ریاست سے روانہ ہو گئی
ملاپورم: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا کیرالہ مرحلہ جمعرات کو مکمل کرنے کے بعد تمل ناڈو کے گڈالور میں داخل ہونے کے لئے ریاست سے روانہ ہو گئی۔
کیرالہ یاترا کے 19 ویں دن، یاترا نیلامبور کے چنگ تھارا سے صبح 6.30 بجے دوبارہ شروع ہوئی، صبح 8.30 بجے وازیکاڈو میں رکی۔ یہ یاترا شام 4.45 بجے گڈالور کے امائی کلم سے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 6 بجے تمل ناڈو کے گڈالور بس اسٹینڈ پر پہنچے گی۔
وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ کو یاترا کے دوران زبردست عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور لوگ ان کی حمایت کے لیے سڑک کے دونوں طرف لائن میں کھڑے ہو کر ان کا استقبال کر رہے ہیں۔ بدھ کی شام وائناڈ کے دورے کے دوران، کیرالہ کئے پہلے قبائلی فلم ساز لیلا سنتوش نے بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت اختیار کی اور راہل گاندھی کے ساتھ بات چیت کی۔
قبائلیوں کی آواز کی حمایت کرتے ہوئے، ان کی پہلی دستاویزی فلم راہل کے حلقہ وائناڈ کی پنیہ برادری کی زندگی اور رسوم و رواج پر روشنی ڈالتی ہے۔
ریاست میں 19 دنوں میں، یہ یاترا یکم اکتوبر کو کرناٹک میں شروع ہو نے سے پہلے 450 کلومیٹر سے زیادہ کے 7 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ بھارت جوڈو یاترا پانچ ماہ تک جاری رہے گی، جو کنیا کماری سے سری نگر تک 3500 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر پیدل طے کرے گی۔ یہ سماجی پولرائزیشن، معاشی عدم مساوات اور سیاسی مرکزیت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے پارٹی کے قومی تعلقات عامہ کے پروگرام کا حصہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔