کیرالہ: وزیر اعلیٰ وجین کا سڑک حادثے میں 20 افراد کی موت پر تعزیت کا اظہار

کیرالہ کے وزیراعلی پینارائی وجین نے تمل ناڈو میں ایک لاری کے کیرالہ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوئے حادثے میں 20 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ترووننتپورم: کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے جمعرات کو تمل ناڈو کے تروپور ضلع کے اویناشی کے نزدیک قومی شاہراہ پرایک لاری کے کیرالہ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آرٹی سی) کی بس سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوئے حادثے میں 20 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری ریلیز کے مطابق وزیراعلی نے پلکڑ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو پڑوسی ریاست میں حادثے میں شدید طورپر زخمی ہوئے لوگوں کو ایمرجنسی طبی سہولیات مہیا کرانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وجین نے لاشوں کو لانے کےلئے فوری قدم اٹھانے کی ہدایت بھی دی ہے اور تروپور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس سلسلے میں تمل ناڈو حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے۔


پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کے ایس آر ٹی سی کی وولوو بس سلیم سے تریویندرم جارہی تھی۔اس درمیان چھ لین والی شاہراہ پر دوسری سمت ے آرہی ایک لاری اچھل کر بس کے سامنے آگئی اور اس کے اندر جاگھسی۔ اس دوران،کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اے کے سسیندرن نے حادثے کے شکار ہوئے لوگوں کا پتہ کرنے کےلئے ہیلپ لائن نمبر 9495099910 جاری کی ہے۔

انہوں نے کے ایک آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو حادثے کی جانچ شروع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی بھی موت ہوگئی ہے۔حادثے میں کم از کم 19مسافروں کی موت ہوگئی ہے اور 20سے زیادہ دیگر زخمی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔