کیرالہ: عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کووڈ پابندیوں میں نرمی پر فی الحال روک نہیں
ریاستی حکومت نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر کپڑے، جوتے، چپلوں کی دکانوں، زیورات و دیگر سجاوٹ کے سامانوں وغیرہ کی دکانوں کو 18، 19 اور 20 جولائی کو صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کیرالہ میں عید الاضحیٰ کے تہوار کے پیش نظر ریاست میں تین دن کےلئے کووڈ پابندیوں میں رعایت دینےپر روک لگانے سے پیر کے روز انکار کردیا، لیکن ریاستی حکومت کو آج ہی اپنا موقف رکھنے کی ہدایت دی۔ جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ کے سامنے ریاستی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وہ اس پر جواب داخل کریں گے۔ اس پر عدالت نے ان سے آج ہی جواب داخل کرنے کے لئے کہا اور بتایا کہ معاملے کی سماعت کل صبح سبھی مقدموں سے پہلے ہوگی۔
دراصل ریاستی حکومت نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر کپڑے، جوتے، چپلوں کی دکانوں، زیورات و دیگر سجاوٹ کے سامانوں، گھریلو آلات اور الیکٹرانک سامان کی دکانوں اور ضروری اشیا کی سبھی دکانوں کو 18، 19 اور 20 جولائی کو صبح سات بجے سے رات 8 بجے تک کھولے رکھنے کا فیصلہ لیا تھا، جس کے خلاف عدالت عظمی میں عرضی دائر کی گئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔