شاہراہ لوٹ معاملےمیں بی جے پی کے صدر سریندرن سے 90 منٹ تک پوچھ گچھ
ریاست میں اسمبلی انتخابات سے تین دن قبل 3 اپریل کو یہ لوٹ ہوئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس میں شامل رقم کو مبینہ طور پر بی جے پی کے انتخابی کاموں میں خرچ کیا جا رہا تھا ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے کیرالہ یونٹ کے صدر کے سریندرن بدھ کے روز کوڈکارا ہائی وے لوٹ معاملے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے 90 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔
مسٹر سریندرن نے پوچھ گچھ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔ ایس آئی ٹی عہدیداروں نے ترشور رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اے کے اکبر کی سربراہی میں ان سے پوچھ گچھ کی ۔
انہوں نے کہا ’’یہ سیاست پر مبنی ہے ۔ اس معاملے کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ پولیس کو بھی اس معاملے سے جانکاری نہیں تھی‘‘۔اس سے قبل مسٹر سریندرن کو 5 جولائی کو ترشور پولیس کلب میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا ، لیکن وہ اسی دن کوزیکوڈ میں بی جے پی کی ریاستی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے اس دن پیش ہونے میں ناکام رہے۔
ریاست میں اسمبلی انتخابات سے تین دن قبل 3 اپریل کو یہ لوٹ ہوئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس میں شامل رقم کو مبینہ طور پر بی جے پی کے انتخابی کاموں میں خرچ کیا جا رہا تھا ۔ کارروائی کرنے والے بدمعاشوں نے دو دیگر گاڑیوں میں گاڑی کا پیچھا کیا تھا ، اور ترشور کے قریب کوڈکارا میں حادثے کی ڈرامائی کاروائی کر اسے روک لیا تھا۔
ایس آئی ٹی نے پہلے ہی سریندرن کے سکریٹری دیپین اور ان کے ڈرائیور لدھیش سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس ٹیم نے ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری ایم گنیش ، ریاستی دفتر کے سکریٹری گیریش ، الپوزہ ضلع خزانچی کاکی جی کارتی ، ترسور کے ضلع صدر کےکے انیش کمار اور ایریا سکریٹری ایل پدم کمار سمیت بی جے پی کے متعدد رہنماؤں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔