کیجریوال کی ناکام حکومت نے دہلی کے عوام کو مایوس کیا: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا، ’’کیجریوال حکومت نے دہلی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔ عوام نے ان کی پیدل یاترا کے دوران انہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ دہلی کی عوام اب کانگریس کو موقع دینے کے لیے تیار ہیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو ان کی پیدل یاترا میں عوام کی جانب سے مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں دہلی کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام ان کی حکومت سے مایوس ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال کو ان کی پیدل یاترا کے دوران عوام کے زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ وہ دہلی والوں کی زندگی کو بہتر نہیں بنا سکے۔

دیویندر یادو نے نشاندہی کی کہ کیجریوال نے تعلیم، صحت، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کو لوگوں سے دور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی موقع پرست سیاست کو سمجھ لیا ہے اور کانگریس کو ایک موقع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کی حکومت نے 15 سالوں میں جو ہسپتال، اسکول اور کالجز بنائے تھے، ان میں کیجریوال حکومت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔


دیویندر یادو نے مزید کہا کہ پچھلے 11 سالوں میں عوامی وعدے تو کیے گئے لیکن ان انہیں پورا نہیں کیا گیا۔ عوام اب کیجریوال سے یہ پوچھنے کے لیے تیار ہیں کہ انہوں نے ان وعدوں پر عمل کیوں نہیں کیا، جن میں 30000 بیڈز کا اضافہ اور نئے اسکولز کا قیام شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس سوالات ہیں جیسے کہ کیجریوال حکومت کے دوران ہونے والے مختلف گھوٹالے، جن میں شراب گھوٹالہ اور دیگر مالی بے قاعدگیاں شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال کی پدیاترا کے دوران عوام ان سے سوالات کریں گے کہ کیوں دہلی میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور کیوں دہلی کو دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما، جیسے کہ منیش سسودیا اور سنجے سنگھ بھی عوام کے سوالات کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کی حکومت نے صرف بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔


یادو نے کہا کہ دہلی میں عوام اب کیجریوال حکومت کی ناقص کارکردگی کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور اسی وجہ سے عام آدمی پارٹی کے رہنما عوام کے بیچ اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیجریوال نے واقعی اپنے دعوے پورے کرتے ہوئے کئی سڑکیں، نالیاں، اور پانی کی پائپ لائنیں بنائی ہیں تو پھر دہلی میں آلودگی میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے اور بارش کے موسم میں جگہ جگہ پانی کیوں جمع ہو جاتا ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔