عام آدمی پارٹی نے یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کا کیا فیصلہ، لیکن صلاح و مشورہ سے نافذ کیے جانے کی وکالت

عآپ کے راجیہ سبھا رکن سندیپ پاٹھک نے کہا کہ اصولی طور پر ہم یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کرتے ہیں، چونکہ یہ سبھی مذاہب سے جڑا ہوا ہے اس لیے اسے صلاح و مشورہ کے بعد ہی نافذ کیا جانا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>عآپ کے راجیہ سبھا رکن سندیپ پاٹھک</p></div>

عآپ کے راجیہ سبھا رکن سندیپ پاٹھک

user

قومی آواز بیورو

راجدھانی دہلی اور پنجاب میں برسر اقتدار عآپ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ مودی حکومت کے ذریعہ بحث میں لائے گئے یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کرے گی۔ حالانکہ عآپ کا کہنا ہے کہ اس قانون کو وسیع پیمانہ پر صلاح و مشورہ کے بعد ہی نافذ کیا جانا چاہیے۔

عآپ کے راجیہ سبھا رکن سندیپ پاٹھک نے کہا کہ چونکہ آئین کی شق 44 یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کی وکالت کرتا ہے، اس لیے ان کا ماننا ہے کہ اسے نافذ کیا جانا چاہیے۔ پاٹھک نے کہا کہ ’’اصولی طور سے ہم یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کرتے ہیں۔ شق 44 بھی اس کی حمایت کرتا ہے۔ چونکہ یہ سبھی مذاہب سے جڑا ہے، اس لیے اسے وسیع صلاح و مشورہ کے بعد ہی نافذ کیا جانا چاہیے۔‘‘


یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ 2024 کا لوک سبھا انتخاب کانگریس کے ساتھ مل کر لڑیں گے، انھوں نے کہا کہ یہ سب پرانی پارٹی کے رویے پر منحصر کرتا ہے۔ پاٹھک نے کہا کہ موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو ایک ساتھ آ کر مودی حکومت کے خلاف لڑنا چاہیے، لیکن یہ کانگریس پر منحصر کرتا ہے۔

پاٹھک کا کہنا ہے کہ ’’ہم مضبوطی سے انتخاب لڑیں گے، لیکن اتحاد کانگریس کے رخ پر منحصر کرے گا۔ کیجریوال نے کئی اپوزیشن پارٹیوں سے ملاقات کی اور سبھی نے ان کی حمایت کی۔ حالانکہ کانگریس نے اپنا رخ واضح نہیں کیا۔‘‘ پاٹھک نے کہا کہ ایک میٹنگ بلائی گئی تھی اور اس میں ہریانہ کے لیڈران بھی شامل ہوئے تھے۔ ہم جلد ہی 2024 کے انتخابات کو لے کر ایک بڑی مہم شروع کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔