کیجریوال نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر کی ’خصوصی درخواست‘
کیجریوال نے پی ایم مودی کو لکھے خط میں کہا کہ جس وقت تحفظ ماحولیات کا جذبہ عالمی غور و خوض میں نہیں تھا، اس وقت سندر لال بہوگنا نے عالمی خطرے کو بھانپتے ہوئے خود کو تحفظ ماحولیات کے لیے وقف کر دیا۔
نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر معروف ماہر ماحولایت سندرلال بہوگنا کو ’بھارت رتن‘ دینے کی درخواست کی ۔ کیجریوال نے کہا کہ جس وقت تحفظ ماحولیات کا جذبہ عالمی غور و خوض میں نہیں تھا، اس وقت بہوگنا نے پوری دنیا پر آنے والے خطرے کو بھانپتے ہوئے خود کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے وقف کر دیا۔ ان کی جانب سے شروع کیا گیا ’چپکو آندولن‘ شمالی ہند میں ہمالیہ سے شروع ہو کر جنوب میں کرناٹک تک پہنچا۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے دہلی اسمبلی میں بھی بہوگنا کی تصویر لگوائی ہے تاکہ ان کی زندگی اور ان کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا کام دہلی کے پالیسی کنٹرول کے لیے ترغیب اور رہنمائی کرتی رہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے ان کی درخواست ہے کہ بہوگنا کو بھارت رتن دیا جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ سندر لال بہوگنا 94 برس کی عمر میں 21 مئی 2021 کو انتقال کر گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔