دہلی میں ’چھٹھ پوجا‘ پر چھٹی کا اعلان، کیجریوال حکومت کا فیصلہ
دہلی حکومت نے کہا کہ چھٹھ پوجا دہلی کے لوگوں کے لئے ایک اہم تہوار ہے۔ لہذا دہلی حکومت نے چھٹھ پوجا کے سبب 10 نومبر 2021 کو عوامی تعطیل قرار دینے کا فیصلہ کہا ہے۔
دہلی: کیجریوال حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چھٹھ پوجا کے موقع پر دہلی میں 10 نومبر کو عوامی تعطیل رہے گی۔ دہلی آفت انتظام اتھارٹی نے گزشتہ ہفتہ حکم جاری کر کے چھٹھ میں جمنا ندی کے ساحل کے علاوہ دیگر طے شہد مقامات پر چھٹھ پوجا کرنے کی اجازت فراہم کی تھی۔
دہلی حکومت نے کہا کہ چھٹھ پوجا دہلی کے لوگوں کے لئے ایک اہم تہوار ہے۔ لہذا دہلی حکومت نے چھٹھ پوجا کے سبب 10 نومبر 2021 کو عوامی تعطیل قرار دینے کا فیصلہ کہا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایک پریس بیان میں کہا، کہ ’’قومی راجدھانی دہلی خطہ کے لوگوں کے لئے چھٹھ پوجا ایک اہم تہوار ہے۔ اسی بنیاد پر دہلی حکومت نے 10 نومبر 2021 کو چھٹھ پوجا کے لئے عوامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔‘‘
ڈی ڈی ایم اے نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر 30 ستمبر کو حکم جاری کرتے ہوئے عوامی مقامات پر چھٹھ پوجا پر پابندی عائد کر دی تھی۔ کورونا کی رہنما ہدایات کے مطابق عقیدت مندوں کو کسی بھی طرح کی پوجا کے سامان یا اناج کو جمنا ندی میں بہانے پر سخت پابندی عائد رہے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔