کورونا کے ٹیکوں کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئے: کیجریوال

ویکسین ساز دوا کمپنیوں نے مرکزی حکومت کو 150 روپے میں اور ریاستی حکومتوں کو 400 اور 600 روپے میں ویکسین دینے کی بات کہی ہے، جبکہ ٹیکے کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئے۔

علامتی فائل تصویریو این آئی
علامتی فائل تصویریو این آئی
user

یو این آئی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کی خاطر دہلی حکومت نے 1.34 کروڑ ٹیکے خریدنے کو منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم جلد سے جلد ویکسین خرید کر پوری دہلی میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کروانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جو لوگ ٹیکے لگواتے ہیں ان میں یا تو کورونا وائرس نہیں ہوتا ہے یا جن کو یہ ہوتا ہے، ان کی حالت سنگین نہیں ہوتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ویکسین ساز دوا کمپنیوں نے مرکزی حکومت کو 150 روپے میں اور ریاستی حکومتوں کو 400 اور 600 روپے میں ویکسین دینے بات کہی ہے، جبکہ ٹیکے کی قیمت سب سے یکساں ہونی چاہئے۔ یہ وقت منافع کمانے کا نہیں، بلکہ انسانیت کی مدد کرنے کا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ویکسین بنانے والے ادارے خود ہی اس کی قیمت 150 روپے کردیں گے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ اگر ضرورت پڑے تو ویکسین کی قیمتوں پر قابو کیا جائے اور اس کو کم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے 150 بستروں کے ساتھ رادھا سوامی ستسنگ بیاس کوویڈ سنٹر کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسے بڑھا کر پانچ ہزار بیڈ کردیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔