کیجریوال نے دہلی کے کرایہ داروں کو بھی دیا ’مفت بجلی‘ کا تحفہ
وزیر اعلی نے کہا کہ کرایہ داروں کو بجلی میٹر لگوانے کے لئے مالک مکان سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ لینا پڑتا تھا، لیکن اب ’مکھیہ منتری کرایہ دار بجلی میٹر یوجنا‘ کے تحت وہ پری پيڈ میٹر لگوا سکتے ہیں۔
نئی دہلی: اگلے سال کے شروع میں دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر فتح حاصل کرنے کی مہم میں مصروف وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو کرایہ دار بجلی صارفین کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت کرایہ دار پری پیڈ بجلی میٹر لگوا سکیں گے اور مالک مکان سے اس کے لئے ’این او سی‘ لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرایہ داروں کو بھی 200 یونٹ تک بجلی مفت ملے گی۔ دہلی میں تقریباً 40 لاکھ کرایہ دار ہیں اور ان میں بڑی تعداد میں دہلی کے ووٹرز بھی ہیں۔ حال ہی میں 200 یونٹس تک ماہانہ کھپت والے بجلی صارفین کے لئے دہلی حکومت نے بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعلی نے کہا پہلے کرایہ داروں کو بجلی میٹر لگوانے کے لئے مالک مکان سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) لینا پڑتا تھا لیکن اب ’مکھیہ منتری کرایہ دار بجلی میٹر یوجنا‘ کے تحت وہ پری پيڈ میٹر لگوا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرایہ داروں کو پری پیڈ میٹر لگوانے کی سہولت کے لئے فون نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔
بی ایس ای ایس جمنا کے علاقے میں رہنے والے کرایہ دار 19122 اور بی ایس ای ایس راجدھانی میں 19123 پر فون کرکے میٹر کی ہوم ڈلیوری کروا سکتے ہیں۔ ٹاٹا پاور کی تقسیم کے علاقے میں رہنے والے کرایہ دار 19124 پر فون کرکے میٹر گھر پر منگوا سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔