کشمیر: سخت گرمیوں کے بعد موسمی صورتحال دگرگوں

ترجمان نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال سے لوگوں کو گرمی کی شدت سے راحت نصیب ہوگی۔ انہوں نے باغ مالکان سے فی الوقت دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی۔

کشمیر کا موسم / یو این آئی
کشمیر کا موسم / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں سخت گرمیوں کے بعد گزشتہ چند روز سے موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے چند روز تک جاری رہ سکتی ہے تاہم شدید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال سے لوگوں کو گرمی کی شدت سے راحت نصیب ہوگی۔ انہوں نے باغ مالکان سے فی الوقت دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


وادی کشمیر کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں منگل کے روز بھی مطلع پر گہرے بادل چھائے رہے جنہوں نے آفتاب کو باہر نکلنے میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ وادی میں منگل کی صبح کہیں کہیں درمیانی درجے کی بارشیں بھی ہوئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔