وادی کشمیر: بارہمولہ میں بھیانک آگ، 28 دکانیں خاکستر
سب ڈویژنل پولیس افسر یا ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق بٹ نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو بابا ریشی مارکیٹ میں کسی ایک دکان میں آگ لگ گئی، جس نے باقی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
سری نگر: شمالی ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ میں واقع بابا ریشی مارکیٹ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 28 دکانیں خاکستر ہوئیں۔ جس جگہ پر یہ خوفناک آگ بھڑک اٹھی وہاں سے کچھ ہی دوری پر وادی کے معروف ریشی بزرگ حضرت بابا پیام الدین ریشی معروف بہ بابا ریشی کی درگاہ واقع ہے۔
سب ڈویژنل پولیس افسر یا ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق بٹ نے یو این آئی کو بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو بابا ریشی مارکیٹ میں کسی ایک دکان میں آگ لگ گئی، جس نے باقی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں : پٹرول-ڈیزل کے داموں میں مسلسل پانچویں دن کوئی کمی نہیں
انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس، مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم اس خوفناک واردات میں 28 دکانیں جل کر خاکستر ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے نیز آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔