کشمیر: کولگام میں انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی ملی ٹینٹوں نے کیا سرنڈر، پولیس کا دعویٰ
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا ’’کولگام کے ہادی گام علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی ملی ٹینٹوں نے اپنے والدین کی اپیل پر سرنڈر کر دیا۔‘‘
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ہادی گام علاقے میں بدھ کی علی الصبح چھڑنے والی ایک تصادم آرائی کے دوران دو مقامی ملی ٹینٹوں کے سرنڈر کی اطلاع ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا ’’کولگام کے ہادی گام علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی ملی ٹینٹوں نے اپنے والدین کی اپیل پر سرنڈر کر دیا۔‘‘
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ سرنڈر کرنے والے ملی ٹینٹوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار کے مطابق مذکورہ ملی ٹینٹوں نے حال ہی میں لشکر طیبہ نامی ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ قبل ازیں پولیس نے کہا کہ کولگام کے ہادی گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم چھڑ گیا ہے۔
قبل ازیں، جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مڈبھیڑ کا آغاز ہوا ہے۔ یہ مڈبھیڑ اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آدھی رات کے قریب کولگام کے ہادی گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا ’’تلاشی آپریشن کے دوران، چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس پر جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور مڈبھیڑ شروع ہو گئی۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔