کشمیر: دکاندار کی ہلاکت کے سلسلہ میں 2 افراد گرفتار
پولس ذرائع نے بتایا کہ آر آر اور ریاستی پولس کی ایس او جی اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے عاقب شالہ اور عاقب بشیر کو گرفتار کیا۔
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولس نے ایک دکاندار کی ماہ گزشتہ ہوئی ہلاکت کے سلسلےمیں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتادیں کہ اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کی چستی کالونی کے رہنے والے سمیر آہنگر کو نامعلوم بندوق برداروں نے 30 جون کی شام گولیاں مار کر زخمی کیا تھا جو بعد ازاں اگلے روز ہی دم توڑ بیٹھا تھا۔
ایک پولس افسر نے بتایا کہ سمیر احمد کی ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث عاقب بشیر اور عاقب شالہ ساکنان چستی کالونی بارہمولہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کارروائی کو فوج کی 46 آر آر (راشٹریہ رائفلز)، جموں کشمیر پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے مشترکہ طور پر انجام دیا اور اُن کے افشا پر ایک باغ سے ایک پستول بھی بر آمد کیا۔ انہوں دعویٰ کیا کہ گرفتار شدہ دونوں افراد نے پوچھ تاچھ کے دوران اقبال جرم کر لیا ہے اور انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔