کشمیر: چوتھے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات 16 اکتوبر سے، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزد گی داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2018ء بروز پیر مقرر کی گئی ہے۔ کاغذا ت کی جانچ 3 اکتوبر 2018ء بروز بدھ کو ہوگی اور 5 اکتوبر 2018ء تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سرینگر: جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر شالین کابرا نے میونسپل انتخابات 2018 کے چوتھے اور آخر ی مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں سرینگر میونسپل کارپوریشن (وارڈ 1 تا 5 اور 54 تا 73)، میونسپل کمیٹی پٹن (وارڈ 1 تا 13)، میونسپل کمیٹی گاندربل ( وارڈ 1 تا 17)، میونسپل کمیٹی پانپور (وارڈ 1تا17)، میونسپل کمیٹی کھریو (وارڈ 1 تا 13)، میونسپل کمیٹی پلوامہ (وارڈ 1 تا 13)، میونسپل کمیٹی شوپیاں (وارڈ 1 تا 17) اور میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ ( وارڈ 1 تا 17) کے لئے انتخابات ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزد گی داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2018ء مقرر کی گئی ہے۔کاغذا ت کی جانچ 3 اکتوبر 2018ء کو ہوگی اور 5 اکتوبر 2018ء بروز جمعہ تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ انتخابات 16 اکتوبر 2018 کو صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

ووٹوں کی گنتی 20؍ اکتوبر 2018ء کو ہوگی اور انتخابات کا پورا عمل 27؍ اکتوبر 2018 ء تک مکمل کیا جائے گا۔

بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

سرینگر: جموں وکشمیر میں گورنر انتظامیہ نے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس حکم نامے کے مطابق ملازمین کو فقط میڈیکل ایمرجنسی میں رخصت دی جاسکتی ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی ا ے ڈی) سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملازم کے حق میں منظور کی گئی رخصت کو منسوخ کیا جاتا ہے تاہم اس میں طبی بنیاد پر منظور کی گئی رخصت یا اسٹیڈی لیو شامل نہیں ہے۔

متعلقہ ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیوٹی پر رِپورٹ کریں۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں اگلا آڈر جاری کئے جانے تک تمام ملازمین اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرس پر موجود رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔