کشمیر کے بچے کتابیں بھی نہیں کر پا رہے ڈاؤن لوڈ، کیسے ہوگی پڑھائی

جموں و کشمیر میں سست رفتار انٹرنیٹ خدمات کی وجہ سے کئی طرح کی پریشانیاں ہو رہی ہیں۔ بچوں کی تعلیمی سرگرمی بھی بالکل ٹھپ پڑ گئی ہے۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ بچے کتابیں تک ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے ہیں۔

تصویر سول میڈیا
تصویر سول میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر حکومت کے ایک سینئر بیوروکریٹ نے کہا ہے کہ وادی میں جاری سست رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات کے چلتے بچے کتابوں کو انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے ہیں۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے 3 اپریل کو جاری ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ سست رفتار انٹرنیٹ خدمات وادی میں طلبا کی آن لائن پڑھائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری اصغر حسن سامون نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'بچوں کے پاس آئی پیڈس نہیں ہیں اور نہ ان کے پاس ڈیسک ٹاپس ہیں، وہ کتابوں کو ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے کیونکہ موبائل انٹرنیٹ رفتار سست ہے'۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں سال گزشتہ کے پانچ اگست سے تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات پر برابر پابندی عائد ہے۔


کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے اپیلوں کے باوصف بھی حکومت فی الوقت وادی میں فور جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کے موڈ میں نظر نہیں آ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔