کشمیر: براڈبینڈ انٹرنیٹ اور موبائل فون کالنگ خدمات بحال کرنے کا اعلان

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جیو اور دیگر مواصلاتی کمپنیوں نے جمعہ کی شام دیر گئے براڈبینڈ انٹرنیٹ خدمات بحال کر دیں، جبکہ تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائل فون کی کالنگ خدمات بھی بحال کی جا رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: وادیٔ کشمیر میں جمعہ کی شام دیر گئے براڈبینڈ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی کالنگ خدمات بحال کر دی گئیں۔ تاہم موبائل انٹرنیٹ کو بند ہی رکھا گیا ہے۔ یہ خدمات یکم ستمبر کی رات دیر گئے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کر جانے کے بعد معطل کی گئی تھیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جیو اور دیگر مواصلاتی کمپنیوں نے جمعہ کی شام دیر گئے براڈبینڈ انٹرنیٹ خدمات بحال کر دیں، جبکہ تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائل فون کی کالنگ خدمات بھی بحال کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ معطل ہی ہے اور اس کی بحالی کا فیصلہ اتوار کو لیا جائے گا۔


قبل ازیں کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے موبائل سروس (وائس کال) اور تمام انٹرنیٹ سروس پرووائڈرس کی فراہم کردہ براڈبینڈ انٹریٹ خدمات آج رات دس بجے بحال کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس این ایل کی وائس کالنگ اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کو پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’موبائل انٹرنیٹ خدمات اتوار کی دوپہر تک معطل ہی رہیں گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔