کشمیر: کپواڑہ میں آئی ای ڈی نما ڈیوائس کو بی ڈی ایس نے ناکارہ بنایا

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بارہمولہ- ہندوارہ شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک مشکوک ڈیوائس دیکھی جس کے بعد فوج کی 30 آر آر کی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر:: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لنگیٹ علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی نما ایک دھماکہ خیز شئی بر آمد کی جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ کے لنگیٹ کے گنا پورہ علاقے میں بارہمولہ- ہندوارہ شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک مشکوک ڈیوائس دیکھی جس کے بعد فوج کی 30 آر آر کی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بم ناکارہ بنانے والی اس ٹیم نے قریب ساڑھے نو بجے بغیر کوئی نقصان پہنچائے اس ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا۔ سیکورٹی فورسز نے روڈ پر احتیاطی طور پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل کو روک دیا تھا جس کو بعد میں بحال کر دیا گیا۔ بتادیں کہ گزشتہ ہفتے شمالی کشمیر کے ہی ضلع بارہمولہ میں بارہمولہ- سری نگر شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی بر آمد کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔