کشمیر: ہلکی برف باری کے بعد ہواؤں کا سلسلہ، آبی ذخائر جزوی طور پر منجمد

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری برف باری اور 21 دسمبر کو کئی مقامات پر ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے، تاہم متعلقہ محکمہ کے مطابق وادی میں 22 دسمبر سے 26 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ کے روز بعد از دوپہر وقفے وقفے سے ہلکی برف باری شروع ہوئی جس کے پیش نظر لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہی اپنے اپنے گھروں کی راہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات نے وادی میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کے پیش نظر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری برف باری اور 21 دسمبر کو کئی مقامات پر ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے، تاہم متعلقہ محکمہ کے مطابق وادی میں موسم 22 دسمبر سے 26 دسمبر تک خشک رہنے کی توقع ہے۔

ادھر وادی کشمیر میں بادشاہ زمستان چلہ کلان شروع ہونے سے قبل ہی زمستانی ہواؤں نے جہاں ایک طرف لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے وہیں رات کو درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کے باعث شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں کے علاوہ متعدد آبائی ذخائر بھی جزوی طور پر منجمد ہونے شروع ہوگئے ہیں۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں 40 دنوں پر محیط سردیوں کا بادشاہ چلہ کلان 21 دسمبر یعنی ہفتے سے حسب روایت وارد وادی ہو رہا ہے تاہم چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی یہاں جاری شدید سردیوں کے پیش نظر اہلیان وادی نے چلہ کلان کے ارادوں کو بھانپ کر اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دے رکھی ہے۔


کشمیر: ہلکی برف باری کے بعد ہواؤں کا سلسلہ، آبی ذخائر جزوی طور پر منجمد

وادی کشمیر میں رات کا درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے زمستانی ہواؤں کا سلسلہ بدستور جاری و ساری ہے جس کی وجہ سے جہاں لوگوں کے مشکلات مزید دوچند ہوگئیں ہیں اور معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں وہیں جھیل ڈل کے کناروں کے علاوہ اس کے متصل کئی آب گاہیں جزوی طور پر منجمد ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ وادی میں اگرچہ جمعہ کے روز موسم دوپہر تک خشک مگر مطلع ابر آلود رہا تاہم دوپہر کے بعد وقفہ وقفہ سے ہلکی برف باری شروع ہوئی جس کے پیش نظر لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہی اپنے اپنے گھروں کی راہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔


وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں دوپہر کے بعد ہی برف باری شروع ہوئی اور چار بجے تک برف کی مہین سی تازہ پرت بچھ گئی تھی۔ دریں اثنا وادی میں فضائی و زمینی ٹریفک مسلسل برقرار و بحال ہے۔ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کے آنے جانے کا سلسلہ بدستور جاری وساری ہے جبکہ وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ بھی یک طرفہ ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے کھلی ہے، تاہم سری نگر لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے ہنوز بند ہیں۔

کشمیر: ہلکی برف باری کے بعد ہواؤں کا سلسلہ، آبی ذخائر جزوی طور پر منجمد

وادی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی درج کیا گیا۔ وادی کے دارالخلافہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں جاری شدید سردی کے باعث کھانسی اور زکام کی بیماریاں در در دستک دے کر لوگوں کو بلا لحاظ عمر و جنس اپنا شکار بنا رہی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے بچے اور عمر رسیدہ افراد تمام تر احتیاط برتنے کے وصف بھی زکام اور کھانسی کے شکار ہو رہے ہیں۔ وادی میں شدید سردی کی وجہ سے لوگ صبح سویرے گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کر رہے ہیں اور بازاروں میں بھی دکانیں ساڑھے نو بجے کے بعد ہی کھلنے لگتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Dec 2019, 8:11 PM