کشمیر: 145 حجاج کرام حج کی ادائیگی کے بعد سری نگر لوٹے

سعودی عرب سے حج ادا کرنے کے بعد 145 حجاج کا پہلا دستہ ہفتہ کے روز سری نگر واپس پہنچا، حجاج کرام کو لے کر آنے والی پہلی پرواز صبح 7.45 بجے سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری

حجاج کی کشمیر واپسی / آئی اے این ایس
حجاج کی کشمیر واپسی / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

سری نگر: سعودی عرب سے حج ادا کرنے کے بعد 145 عازمین کا پہلا دستہ ہفتہ کے روز سری نگر واپس پہنچا۔ سعودی عرب سے حجاج کرام کو لے کر آنے والی پہلی پرواز صبح 7.45 بجے سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پال، وسطی کشمیر کے ڈی آئی جی سوجیت کمار، حج کمیٹی کے عہدیداروں اور دیگر افراد نے ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا۔ حجاج کرام کے لیے ایئرپورٹ پر مناسب انتظامات کیے گئے تھے۔


دریں اثنا حجاج کرام کی واپسی کے پیش نظر سری نگر ہوائی اڈے پر ان کی امیگریشن کلیئرنس کو بغیر کسی دقت کے یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ امسال ملک کے قریب 80 ہزار لوگوں نے فریضہ حج انجام دیا ان میں سے 7 ہزار کا تعلق جموں وکشمیر سے تھا۔ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے حاجیوں کی آخری پرواز یکم اگست کو سری نگر ہوائی اڈے پر لینڈ کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین کا پہلا قافلہ 5 جون کو سری نگر ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا اور یہ قافلہ بھی 145 عازمین پر مشتمل تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Jul 2022, 12:18 PM