جموں و کشمیر: 8 ہفتے بعد ’کاروان امن‘ بس سروس بحال
سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کی صبح ہفتہ وار ’کاروان امن‘ بس سروس پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے تین مسافروں کو لے کر سری نگر سے کمان پوسٹ کی طرف روانہ ہوئی۔
سری نگر: سری نگر اور مقبوضہ کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد کے درمیان چلنے والی ’کاروان امن‘ بس سروس پیر کے روز آٹھ ہفتوں کی معطلی کے بعد بحال ہوئی۔ بتادیں کہ کاروان امن بس سروس شمالی کشمیر کے اڑی میں واقع کمان امن سیتو پل پر مرمت کا کام جاری رہنے کی وجہ سے آٹھ ہفتوں تک لگاتار معطل رہی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح ہفتہ وار کاروان امن بس سروس مقبوضہ کشمیر کے تین مسافروں کو لے کر سری نگر سے کمان پوسٹ کی طرف روانہ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پیرکے روز بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والوں کی صحیح تعداد شام کو ہی معلوم ہوسکتی ہے۔
ادھر جموں کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان ایل او سی آر پار تجارت 18 اپریل سے لگاتار معطل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔