کرناٹک: پرجول ریونا کی ماں کو اغوا کے معاملے میں عبوری ضمانت مل گئی

کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو پرجول ریونا کی ماں بھوانی ریوانہ کو جنسی ویڈیو اسکینڈل سے متعلق اغوا کے معاملے میں عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت نے 14 جون تک ان کی ضمانت منظور کر لی ہے

<div class="paragraphs"><p>کرناٹک ہائی کورٹ /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

کرناٹک ہائی کورٹ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو پرجول ریونا کی ماں بھوانی ریوانہ کو جنسی ویڈیو اسکینڈل سے متعلق اغوا کے معاملے میں عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت نے 14 جون تک ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ نے بھوانی ریونا کو جمعہ کو دوپہر ایک بجے تفتیش کے لیے حاضر ہونے اور تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ بھوانی ریونا کے ان کے آبائی ضلع ہاسن اور میسور ضلع کے کے آر ٹاؤن تعلقہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جہاں سے شکایت کنندہ کا تعلق ہے۔


عدالت نے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو ہدایت دی ہے کہ شام 5 بجے کے بعد انہیں پوچھ گچھ کے لیے نہ روکا جائے۔ ایس آئی ٹی کی جانب سے عدالت میں موجود سابق ایڈوکیٹ جنرل روی ورما کمار نے عدالت سے بھوانی ریونا کو پوچھ گچھ کے لیے ایس آئی ٹی کی تحویل میں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھوانی ریونا پوچھ گچھ کے لیے آگے نہیں آئیں جب کہ ایس آئی ٹی افسران ہولینرسی پور میں ان کے گھر کے باہر سارا دن انتظار کرتے رہے۔

بھوانی پر الزام ہے کہ وہ اپنے بیٹے اور سابق ایم پی پرجوال ریونا کو گرفتاری سے بچانے کے لیے جنسی اسکینڈل کی شکار کو اغوا کرنے کی سازش میں ملوث تھی۔ ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو گرفتار کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔