کرناٹک: بیلگاوی میں شرپسندوں نے مسجد کے مینار پر لہرایا بھگوا جھنڈا، حالات کشیدہ
مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرانے کا یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، جس کے بعد مسلم طبقہ میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے جس کے سبب حالات کشیدہ ہیں۔
بنگلورو: ملک بھر میں کئی مقامات پر حال ہی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات رونما ہونے کا سلسلہ جو شروع ہوا تھا وہ بدستور جاری ہے۔ اب کرناٹک میں مذہبی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے بیلگاوی ضلع کی ایک مسجد میں کچھ شرپسندوں نے بھگوا جھنڈا لہرا دیا۔
مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرانے کا یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، جس کے بعد مسلم طبقہ میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے جس کے سبب حالات کشیدہ ہیں۔ مسلم سماج کے ذمہ داروں نے پولیس کو شکایت دے کر مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کرناٹک کے چرچ میں بھی بھگوا جھنڈا لہرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ چرچ میں ہنومان کی تصویر بھی رکھ دی گئی تھی۔ یہ واقعہ کدابہ ضلع میں پیش آیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کے تعلق سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کی، لیکن ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو موقع سے کچھ شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی تھیں۔ پولیس نے چرچ سے بھگوا جھنڈا اور ہنومان کی تصویر ہٹا دی تھی۔ اہل علاقہ نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔