کرناٹک: بچیوں کی جنسی ہراسانی کے ملزم لنگایت سنت شیومورتی کو پولیس نے کیا گرفتار

نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کے ملزم لنگایت سنت ڈاکٹر شیومورتی مروگا شرنارو کو آخرکار کرناٹک پولیس نے جمعرات کی شب حراست میں لے لیا

آئی اے این ایس
آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

چترادرگ: نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کے ملزم لنگایت سنت ڈاکٹر شیومورتی مروگا شرنارو کو آخرکار کرناٹک پولیس نے جمعرات کی شب حراست میں لے لیا۔ اس کے خلاف چھ روز قبل ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم سنت کو جمع کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

چترادرگ دیہی تھانہ کے انسپکٹر بالچندر نے شرنارو کو متھ کے احاطہ سے حراست میں لی اور ڈی ایس پی کے دفتر میں لے آئے۔ سنت کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ تاہم، مٹھ کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سنت نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی تھی۔ نابالغ لڑکیوں کی جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد شرنارو پر پوکسو (جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ) کے تحت بھی کارروائی کی گئی ہے۔

ایک خاتون وارڈن، جونیر پونٹیف اور دیگر ملازمین کو بھی شرنارو کے جرم میں شرک ہونے پر ملزم بنایا گیا ہے۔ اسی معاملہ میں نائب پجاری بسودیتیا، مٹھ کے سکریٹری پرم شیویا اور ایڈوکیٹ گنگادھریا کو بھی ملزم بنایا گیا ہے، جو فرار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔