کرناٹک قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر نے کی خودکشی

گوڑا کے گھر نہ پہنچنے پر کنبے کے افراد اور اسٹاف نے ان کی تلاش شروع کی، دیر رات ان کی لاش ریل کی پٹری کے نزدیک پائی گئی۔ موقع سے ’سوسائڈ نوٹ‘ بھی برآمد ہوا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

چک منگلور: کرناٹک میں ایک غیر متوقع واقع میں جنتا دل (سیکولر) کے سینئر لیڈر اور قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ایس ایل دھرمے گوڑا نے پیر کی رات خودکشی کرلی۔ وہ 65 برس کے تھے۔ ان کے کنبے میں اہلیہ اور دو بچے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گوڑا کل شام اپنی ذاتی کار سے سکھاریا پتنا واقع فارم ہاؤس سے گھر کے لئے نکلے تھے۔ راستے میں انہوں نے اپنے ڈرائیور سے کہا کہ وہ کسی سے بات کرنے جا رہے ہیں اور ان سے کچھ دیر رک جانے کے لئے کہا تھا۔ گھر نہ پہنچنے پر کنبے کے افراد اور اسٹاف نے ان کی تلاش شروع کی۔ دیر رات ان کی لاش ریل کی پٹری کے نزدیک پائی گئی۔ موقع سے ’سوسائڈ نوٹ‘ بھی برآمد ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔