کرناٹک میں خواتین کے لیے خوشخبری! سرکاری بسوں میں سفر مفت، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے شکتی اسکیم کی شروع
بنگلورو کی ایک کالج کی طالبہ برندا نے کہا کہ حکومت کو اس اسکیم کے بارے میں مزید معلومات شیئر کرنی چاہیے، تمام لوگ اس سے واقف نہیں ہیں۔ ہم اس نئی سہولت سے بہت خوش ہیں۔
بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے خواتین کو ’شکتی اسکیم‘ کے طور پر سرکاری بسوں میں مفت سفر کا تحفہ فراہم کیا ہے۔ یہ کانگریس کی طرف سے دی گئی پانچ ضمانتوں میں سے پہلی ضمانت ہے جو نافذ کر دی گئی ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے آج شکتی اسکیم کے تحت کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی بس میں خواتین کے لیے مفت سفر کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ کئی دیگر وزراء بھی موجود تھے۔
کرناٹک میں ریاستی حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے مفت بس سفر کی اسکیم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خواتین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بنگلورو کی ایک کالج کی طالبہ برندا نے کہا کہ حکومت کو اس اسکیم کے بارے میں مزید معلومات شیئر کرنی چاہیے، تمام لوگ اس سے واقف نہیں ہیں۔ ہم اس نئی سہولت سے بہت خوش ہیں۔
عہدیداروں نے کہا کہ اس مفت سفری سروس سے روزانہ 41.8 لاکھ خواتین مسافروں کو فائدہ پہنچے گا اور اس سے ریاستی خزانے کو سالانہ 4051.56 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ یہ اسکیم کرناٹک میں رہنے والی خواتین کے لیے دوپہر ایک بجے کے بعد ریاستی حدود میں سفر کے لیے دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا عمران خان کا حشر بھٹو جیسا ہوگا؟... ظفر آغا
وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے شکتی اسکیم کے لوگو کی نقاب کشائی کی اور پانچ خواتین کو علامتی طور پر شکتی اسمارٹ کارڈ جاری کیے۔ خواتین 'سیوا سندھو' گورنمنٹ پورٹل پر رجسٹر ہو کر شکتی اسمارٹ کارڈ کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تمام ضلعی انچارج وزراء کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اس اسکیم کو شروع کریں اور ایم ایل ایز کو اپنے اپنے علاقوں میں اسکیم کا آغاز کریں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔