کرناٹک انتخابات: کانگریس پارٹی نے جاری کیا انتخابی منشور، عوام سے کیے یہ اہم وعدے

کانگریس پارٹی نے 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا۔ یہ منشور کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بنگلورو میں جاری کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بنگلورو: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا، کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بنگلورو میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کا منشور جاری کیا۔ کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں 5 ضمانتوں گریہ جیوتی، گریہ لکشمی، انا بھاگیہ، یووا ندھی اور شکتی کا اعادہ کیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام 'سروا جنانگدا شانتیہ تھوٹا' (تمام برادریوں کا پرامن باغ) رکھا ہے۔

کانگریس کے منشور میں کیا ہے؟

گریہ جیوتی - گھرانوں کو ماہانہ 200 یونٹ مفت بجلی۔

گریہ لکشمی - ہر گھر کی خاتون سربراہ کو 2000 روپے کی ماہانہ امداد۔

انا بھاگیہ - بی پی ایل کنبوں کو فی شخص 10 کلو چاول مفت۔

یووا ندھی - ہر بے روزگار گریجویٹ کے لیے 3000 روپے ماہ اور ہر بے روزگار ڈپلومہ ہولڈر کے لیے 1500 روپے ماہانہ معالی اعانت۔

شکتی - ریاست بھر میں ہر عورت کے لیے مفت بس سفر۔

2006 کے بعد کے ملازمین کی پرانی پنشن بحال کرنے کا وعدہ۔


کشیردھارے یوجنا - دودھ کی سبسڈی میں 5 روپے سے بڑھا کر 7 روپے فی لیٹر۔

حکومت اگلے 5 سالوں میں کسانوں کی بہبود کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے فراہم کرے گی۔

ناریل کے کسانوں اور دیگر کے لیے ایم ایس پی کو یقینی بنایا جائے گا۔

کسانوں کے لیے بلاسود قرض کی رقم 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کی جائے گی۔

2.5 لاکھ خالی سرکاری اسامیاں ایک سال کے اندر پُر کی جائیں گی۔

25000 اربن ورکرز کو ریگولرائز کرنے کا وعدہ۔

ہر ایک پورکرمیکا کو 10 لاکھ روپے کا انشورنس۔

کل ریزرویشن میں 75 فیصد اضافہ اور اہل کمیونٹی کے ریزرویشن میں بھی اضافہ۔

10 مئی کو ووٹنگ، 13 مئی کو نتائج


منشور کو جاری کرتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’میں گارنٹی دیتا ہوں کہ حکومت سازی کے پہلے دن، کابینہ کی پہلی میٹنگ میں تمام وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔ وہیں، بی جے پی کی طرف سے منظور کیے گئے دیگر عوام مخالف قوانین کو ایک سال کے اندر منسوخ کر دیا جائے گا۔‘‘

خیال رہے کہ کرناٹک اسمبلی کے انتخابات 10 مئی کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ کل 3632 امیدوار میدان میں ہیں جن میں بی جے پی کے 707 اور کانگریس کے 651 امیدوار شامل ہیں، جبکہ 1720 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخاب لڑیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔