کرناٹک کے نائب وزیر اعلی اشوت نارائن بھی کورونا انفیکشن میں مبتلا

گزشتہ مہینے کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا، وزیر صحت بی شری رامولو، وزیر سیاحت سی ٹی روی، وزیر زراعت بی ایس پاٹل، وزیر جنگلات آنند سنگھ بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے

تصویر ٹوئٹر@drashwathcn
تصویر ٹوئٹر@drashwathcn
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک کے نائب وزیراعلی اشوت نارائن ہفتہ کے روز کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ نارائن نے خود ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی اور کہا کہ ’’آنے والے اسمبلی سیشن سے پہلے میں نے اپنی جانچ کرائی تھی جس کی سنیچر کو رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ مجھے حالانکہ کورونا کی علامت نہیں ہیں لیکن احتیاط کے طور پر میں گھر میں ہی آئسولیشن میں ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جو شخص بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ ضروری احتیاط برتیں۔‘‘

واضح رہے کہ اسمبلی کے آنے والے مانسون سیشن سے پہلے اشوت نارائن نے اپنی جانچ کرائی تھی۔ سیشن کے پیش نظر سبھی اراکین اسمبلی کے لئے کورونا کی جانچ ضروری ہوگئی تھی اور جو کورونا سے متاثر نہیں پائے جائیں گے صرف انہیں ہی سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔


اس سے پہلے گزشتہ مہینے ریاست کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا، وزیر صحت بی شری رامولو، وزیر سیاحت سی ٹی روی، وزیر زراعت بی ایس پاٹل، وزیر جنگلات آنند سنگھ بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور وہ سب اب ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر سدارمیا اور ریاستی کانگریس کے انچارج ڈی کے شیوکمار بھی کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے گئے تھے اور راحت کی بات یہ ہے کہ وہ سب پوری طرح سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔